چیف کارپوریشن ‘ انجینئر تعمیراتی کاموں کی طرف مکمل توجہ کریں :ایس اے حمید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیئر مین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیف کارپوریشن امجد ڈھلوں اور چیف انجینئرایکسئین مسلم تعمیراتی کاموں کی طرف مکمل توجہ کریںکیونکہ حلقہ پی پی 58میںہملٹن روڈ،ٹاہلی والا گلہ،گلِ روڈ،سیٹیلائٹ ٹاؤن سی بلاک اور پسرور روڈپر آج تک کام شروع نہیں ہو سکے اور تمام سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںجبکہ تھانہ سول لائنز کے باہر سٹرک جوہڑ بن چکی ہے۔نرسری چوک میں تعمیراتی کام شروع ہے جبکہ باقی بند پڑے ہوئے ہیںاور متعلقہ ٹھیکیدار بھی غائب ہو چکے ہیںجو کہ کارپوریشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔