حکومت کاہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا انقلابی اقدام ہے:رانا عمر ‘رانا عامر
ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)حکومت کا وفاقی بجٹ میں مشکل حالات کے باوجود کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنا 1600سے زائد اشیاء پر لگایا گیا ٹیکس ن لیگ حکومت کی نافذ کردہ 50ارب کی ڈیوٹیاں اور 10قسم کے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا شاندار انقلابی اقدام ہے جس سے کاروباری طبقہ کیلئے آسانیاں پیداہوں گی ملک میں کاروبار کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اِن خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر رانا عمر نذیر خاں اور سماجی رہنما ماہر قانون دان ایڈووکیٹ رانا عامر نذیر خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت صحیح سمت پر گامزن ہے۔