ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھانہ سہالہ کو اے ایس آئی عطا محمد نے بتایا کہ روات میں خبیب نامی شخص پیدل روڈ کراس کررہا تھا جسے نامعلوم گاڑی نے کچل دیا نعش پولیس نے ہسپتال منتقل کردی تھانہ کورال کو نقیب اللہ نے بتایا کہ جھنگ سیداں میں مدعی کا بھائی نصیب اللہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جسے پک اپ ڈرائیور نے ٹکر ماردی اس حادثے میں مدعی کا بھائی جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔