پارک میں آنے والی خواتین کے سامنے فحش حرکات کرنے والے آوارہ گرد کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ مارگلہ کے علاقے میں پارک میں آنے والی خواتین کے سامنے فحش حرکات کرنے والے آوارہ گرد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا پولیس کو مسماۃ طوبیٰ سید نے بتایا کہ میں ایف نائن پارک میں گئی جہاں ایک شخص فحش انداز میں خواتین کی جانب اشارے کر رہا تھا وہاں مجھے پتہ چلا کہ وہ روزانہ ایسی حرکات کرتا ہے دو ماہ سے وہ پارک میں دکھائی دیتا ہے میں اپنی دوست کے ساتھ واک پر گئی تو ملزم وہی حرکات کر رہا تھا جس سے پارک میں آنے والی خواتین خود کو غیر محبوس سمجھتی ہیں اور انہیں یہ شخص ہراساں کرتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔