جماعت اسلامی ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتی ہے :امیر العظیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ ملک میںکرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔تمام چوروں، لٹیروں اور کرپٹ افراد خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے کے ساتھ کیوں نہ ہو، ان کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے۔جماعت اسلامی ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتی ہے اور اس کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے۔ با کردار ،ایماندار اور اہل قیادت ہی پاکستان کو آگے لے کرجاسکتی ہے۔