پونے 2 لاکھ شہری انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی’راستہ‘موبائل ایپ سے فائدہ اٹھانے لگے
لاہور(پ ر )پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی سٹی ٹریفک پولیس لاہور کیلئے وضع کردہ ’’راستہ‘‘ موبائل ایپ عنقریب سیالکوٹ کے شہریوں کے لئے بھی دستیاب ہو گی جس سے وہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور دیگر متعلقہ معلومات موبائل میں حاصل کر سکیں گے۔فی الوقت موبائل ایپ کو لاہور اور ملتان کے ایک لاکھ تراسی ہزار سے زائد شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ ایپ میں ای لائسنس‘ ای ٹیسٹنگ‘ ایمرجنسی ون فائیو سمیت دیگر خدمات اور معلومات بھی موجود ہیں۔ شہری ٹریفک کے دباؤ بارے معلومات خودکار الرٹس کے ذریعے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اب تک ڈیڑھ لاکھ اینڈرائڈ اور تقریباً چونتیس ہزار آئی او ایس موبائل سسٹم صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔پی آئی ٹی بی کے ایک جائزہ اجلاس میں چیئرمین اظفر منظور نے راستہ ایپ کی کارکردگی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔