وزیر اعلیٰ کی قیادت میںحکومت پنجاب نے تاریخی بجٹ پیش کیا: زکریا بٹ
لاہور(پ ر )کومت پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مدبرانہ قیادت میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا بجٹ دیا ہے جس میں جنوبی پنجاب اور دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولتوں سے بھی محروم لوگوں کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کوآرڈینیٹر محمد زکریا بٹ نے کیا ۔انہوں نے کہا تخت لاہور والوں نے 70 سالوں میں جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والوں کو انکے بنیادی حقوق تک سے محروم رکھا ترقیاتی بجٹ اپنے من پسند علاقوں پر خرچ کر کے معاشی طور پر دو حصوں میں تقسیم کر کے رکھ دیا جس سے صوبہ میں طبقاتی تقسیم اس حد تک بڑھ گء کے نے نئے مسائل نے جنم لیا لیکن اب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کی روشنی میں صوبہ بھر میں بسنے والے 10 کروڑ عوام کو بنیادی سہولتوں کی یکساں فراہمی کے انتہائی متوازن اور عوامی فلاح و بہبود کا بجٹ پیش کیا جو وزیراعظم کے ملک کو ریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے کے خواب کی تکمیل کی طرف حکومت پنجاب کا پہلا قدم ہے۔