حوثی لوٹ مار بند کریں ورنہ امداد روک دی جائے گی: عالمی ادارہ خوراک
نیو یارک(آئی این پی)عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے ہاتھوں امدادی سامان کی لوٹ اور غبن کے بڑھتے واقعات کے باعث حوثیوں کے زیر تسلط علاقوں میں امدادی کارروائیاں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ بین الاقوامی غذائی پروگرام کی طرف سے حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ امداد کے حصول اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کل20 جون تک تمام ضروری قانونی تقاضے پوریکریں ورنہ عالمی ادارہ امداد کی فراہمی بند کردے گا۔