سی پی ڈی پی اور مانیٹرنگ پروگرام نے تعلیمی اہداف پورے کر لئے: عمران یعقوب
لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی نے پیف کے صدر دفتر میں اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام پروگرامز کے سربراہان ڈی ایم ایس ایس کرنل (ر) عمران یعقوب اور ڈی ایم ڈی فنانس زبید الحسن شریک تھے اجلاس کے دوران ڈی ایم ڈی ایس ایس کرنل ر عمران یعقوب نے بتایا کہ سی پی ڈی پی مانیٹرنگ ٹرینرز نے دو ہزار 930 پارٹنر سکولوں کے ساتھ ہزار 838 اساتذہ اور ہیڈ اساتذہ کو ٹی ڈی پی لیول ون اینڈ ٹو اور ایس ایل پی ماڈیولز پرٹریننگ دی مزید برآن ایک ہزار 685 پارٹنر سکولوں کے گیارہ ہزار 108 اساتذہ کو سکول مانیٹرنگ پر ٹریننگ دی گئی۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی اس شاندار کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پارٹنر سکولوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین تعلیمی سہولیات کویقینی بناتے ہوئے طلباء کو معاشرے کا بااعتماد اور موثر شہری بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔