مسلم لیگ (ن) کو سازشوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا: منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے موجود حکومت سے بزنس مین سے لیکر عام آدمی بھی پریشان ہے کسی شعبہ میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک حقیقی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اسے سازشوں کے سہارے کمزور نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آج بھی مقبول ہے اور عوام اس بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں۔