ڈی پی او شیخوپورہ کا موٹر ٹرانسپورٹ ونگ افتخار شہید پولیس لائن کا دورہ‘ گاڑیوں کی انسپکشن کی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے موٹر ٹرانسپورٹ ونگ افتخار شہید پولیس لائن کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ضلع بھر کے تھانہ جات اور پولیس لائن کی گاڑیوں کی انسپکشن کی جس میں 38 گاڑیوں میں سے 29 ٹویوٹا پک اپ، 02 گو ڈالے، 02 ٹویوٹا جیپ، 03 جیل وین اور 02 بسوں کو نئے ٹائر اور 99 گاڑیوں کو نئی بیٹر یاں تقسیم کی گی جن کی مالیت تقریبا 30 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی متفرق کاموں اور دیکھ بھال کے متعلق ایم ٹی او کو خصوصی احکامات بھی جاری کئے، اس موقع پر ڈی پی او غازی صلاح الدین نے کہا کہ پولیس کو تمام تر درکار سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس ملازمین کی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ڈیوٹی امور کی انجام دہی میں کسی طرح کی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے، پولیس کو مستعد کرنے کے ساتھ ساتھ درکار وسائل مہیا کرنا بھی ناگزیر ہے جس کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔