کراچی: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

Jun 19, 2018 | 12:14

ویب ڈیسک

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے بارہ بور کے تین خول ملے ہیں، جنہیں فرانزک کے لے بھجوادیا گیا،مقتولہ بیوی کی عمر 60 سال سے زیادہ جبکہ مبینہ قاتل شوہر کی عمر 70 سال سے زیادہ تھی ۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاﺅن کے علاقے یوسف گوٹھ میں دل ہلادینے والا واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر 70 سالہ حاجی ممتاز نے فائرنگ کرکے اپنی 60 سال سے زائد عمر کی مفلوج بیوی حیات بی بی کو قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق دونوں کا ایک بیٹا اپنی دوسری بیوی کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا تاہم گھر والوں کے مطابق واقعہ کے وقت میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے۔مقتول کے برادر نسبتی فضل نے کہا کہ واقعہ کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا تاہم جب وہ گھر آئے تو میاں بیوی کو ایک ہی کمرے میں مردہ حالت میں پایا۔جائے وقوع سے پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور میاں بیوی کے رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں