بحریہ ٹائون میں ڈانسنگ فائونٹین،میوزیکل نائٹ،اینیمل شو کی تقریبات
کراچی(پ ر)عیدالفطر کے موقع پر بحریہ ٹائون کی جانب سے ڈینزو اور ڈانسنگ فائونٹین میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جسمیں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔عید کے تینوں ایام ڈینزو میں رات گئے تک حیران کن اینیمل ،ریپٹائل شوز اور بعدازاں میوزیکل نائٹ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔بحریہ ڈانسنگ فائونٹین پر فائونٹینز کی پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں،عید ٹرو،مرو کے روز فائونٹین کے دلکش شو نے عوام کو بہت متاثر کیا۔بحریہ ٹائون ڈینزو کی سیر کیلئے گالف کارٹس کا بھی خصوصی انظام کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ڈینزو جو پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ زو ہے ۔جہاں مقامی غیر ملکی جنگلی حیات بشمول افریقی شیر،سفید شیر،بنگال ٹائیگر،ہرنوں کی مختلف اقسام ،مگرمچھ ،چڑیوں ،فاختوں ،بلبلوں ودیگرجانوروں اور پرندوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔بحریہ ٹائون کے فوڈکارنر کارنیول میں ریسٹورنٹس نے اپنے گاہکوں کیلئے نت نئی ڈشز بھی تیار کی تھیں۔بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک بہترین اضافہ ہے۔بحریہ ٹائون کی 3روزہ تقریبات میں شہریوں نے خوب انجوائے کیا۔