عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 2 یوسی چیئرمین عہدوں سے مستعفی
بورے والا (نامہ نگار) صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی229 سے الیکشن میں حصہ لینے والے چیئرمین یوسی48 چوہدری نعیم اعجاز اور چیئرمین یوسی46 ملک افتخار اعوان نے چیئرمین شپ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ریٹرننگ آفیسر امجد حفیظ کو جمع کروا دیا جس کے بعد ان دونوں یونین کونسلوں میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔