پولیس و حساس اداروں کا سرچ آپریشن 3 مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس و حساس اداروں نے تھانہ مظفر آباد کے علاقہ القریشن نمبر 1 میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 50 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 65 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی آپریشن میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا پولیس نے زیر حراست افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔