چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھیک مانگنے والے 10 بچے والدین کے حوالے کر دئیے
ملتان (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گرینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف حصوں ریلوے سٹیشن ‘ گردیزی مارکیٹ‘ مدنی چوک ‘ لاری اڈہ‘ کینٹ بازار‘ گلشن مارکیٹ سے 10 بھیک مانگتے لاوارث بچوں کو رات گئے اپنی حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے ورثاء کی تلاش کے بعد عید رات کو ان کے والدین اور دیگر عزیز رشتہ داروں کے سپرد بچے کئے اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کے ڈسٹرکٹ آفیسر نے انہیں بچوں کے حقوق بارے تفصیلی آگاہی دی تاکہ وہ بچوں کی حفاظت میں اپنی ذمہ داریاں قبول کریں اور بچے مسائل سے بچ سکیں۔