PCB کے سبحان احمد لندن پہنچ گئے
لندن(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی لندن پہنچ گئے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں آئی سی سی کے نئے آئین کے اطلاق کے حوالے سے اجازت دی جائے گی۔ اجلاس میںرکن ممالک کے درمیان فیوچر ٹور پروگرام کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔