حکومت تمام CNIC ہولڈرز رہائش کیلئے120 گز کا پلاٹ فراہم کرے;صغیرصدیقی

19 جون 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خادمین ملت پاکستان کے سیکرٹری جنرل و سماجی کارکن صغیر علی صدیقی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام CNIC ہولڈرز پاکستانیوں کو بلاا متیازرہائش کیلئے ایک مرتبہ 120 گز کا پلاٹ کم از کم 30 سال تک ناقابل ٹرانسفر اور ناقابل فروخت کی بنیاد پرایک ہزارر وپے فی گز کی قیمت پرفراہم کرے۔ صغیرصدیقی نے کہا کہ جو پاکستانی اس رقم کی ادائیگی سے قاصر ہوں تو حکومت ان لوگوں کوزکوٰةو عشرفنڈز سے خرید کریہ پلاٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے شہریوں کو شفاف طریقے سے حکومت کی جانب سے شہریوں کورہائش فراہمی کی ذمہ داری پوری ہوجائے گی۔