کراچی جیل میں تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیاگیا،بیرکوں سے لاکھوں روپے نقد اور ممنوعہ سامان برآمد‘ جہادی تنظیموں کے قیدیوں کے 12 ،ایم کیو ایم کے 70 اور گینگ وار سمیت 100اسمارٹ موبائل فونز پکڑے گئے۔سینٹرل جیل میں رینجرز، ایف سی اورپولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بیرکوں سے لاکھوں روپے نقد اور ممنوعہ سامان برآمد ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تبنظیم سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں کے فرار کے بعد دوسری مرتبہ آپریشن کیاگیا ہے۔ آپریشن کے دوران قیدوں کو بیرکس سے نکلنے پر پابندی تھی۔سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اور رینجرز نے جیل میں قید 7 ہزار قیدیوں کی جامہ تلاشی لی جس کے دوران سیاسی جماعتوں، کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار ملزموں کے قبضے سے 35 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے بیرک سے 12، ایم کیو ایم کے بیرک سے 70 اور گینگ وار ملزمان کے بیرک سے 100 اسمارٹ فونز بھی پکڑے گئے ہیں۔ایف سی اور رینجرز نے اس کارروائی کے دوران مختلف بیرکس سے فریج ، ڈیپ فریزر اور فرنیچر کے علاوہ درجنوں ٹی وی بھی برآمد کئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک بیرک سے 30 ٹی وی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے بیرک سے قیدیوں کا کچا راشن اور گیس سلنڈرزبھی قبضے میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز سے قیدیوں کے بیرکس سے نکلنے پر پابندی ہے اور قیدیوں کی پہلے سے طے شدہ ملاقاتیں بھی بند ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024