لاہور میں عید کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

19 جون 2017 (15:50)
 لاہور میں عید کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

عیدالفطر کی آمد کو ابھی 7 روز باقی ہیں کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے. ان دنوں شہری جہاںرات گئے تک مارکیٹوں بازاروں اور شاپنگ پلازوں میں خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں .وہاں دکانداروں نے بھی اپنا کاروبار چلانے کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں .آن لائن کے ایک سروے کے مطابق شہر کا مرکزی علاقہ یا کوئی مضافاتی علاقہ ان علاقوں کی ہر مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بازاروں میں خریداروں کا رش تمام رات دکھائی دیتا ہے.عید کی خریداری کرنے والوں میں بچے، بوڑھے، جوان مرد اور خواتین شامل ہیں.جو تمام رات عید کی خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں. جبکہ دوسری طرف دکانداروں نے لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے دکانوں کے باہر جنریٹر نصب کر دیئے ہیں، مارکیٹ بڑی ہو یا چھوٹی دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر چوری اور مہندی لگانے والوں کے سٹال لگا لئے ہیں جبکہ لاہور پولیس نے ان بازاروں اور مارکیٹوں میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات کر رکھے ہیں۔