پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر دی جانے والی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

19 جون 2017 (15:43)

پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر دی جانے والی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.جس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر 26 جون بروز پیر 28 جون بروز بدھ تک تین روز کی تعطیلات ہو گی. جبکہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین ان عید کی تعطیلات کے ساتھ ہفتہ وار دو چھٹیاں ملا کر 5 چھٹیاں کریں گے. علاوہ ازیں وہ سرکاری ملازمین جو اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں میں جائیں گے. وہ عید کی تعطیلات کے بعد بھی مزید تین چھٹیاں کر کے پیر کے روز لاہور پہنچیں گے.