آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ کل کراچی پہنچیں گے ۔پانچ کھلاڑی کچھ روز لندن میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد چمپئنز ٹرافی کے ہمراہ کل کراچی پہنچیں گے جبکہ رومان رئیس بھی ان کے ہمراہ ہوںگے ۔ محمد عامر ، جنید خان، محمد حفیظ،شعیب ملک اور اظہر علی لندن میں ہی رک گئے ہیں جو کچھ روز قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ غیر ملکی کوچنگ سٹاف 20جولائی کو وطن واپس پہنچے گا جس کے بعد قومی ٹیم کا ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ لگایا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38