عمران خان جے آئی ٹی کے ترجمان مت بنیں،سپریم کورٹ عمران اینڈ کمپنی کے بیانات کا نوٹس لے:آصف کرمانی

19 جون 2017 (14:10)

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہم نے جے آئی ٹی کے بارے اپنے تحفظات سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے رکھ دئیے تھے.سپریم کورٹ عمران خان اینڈ کمپنی کے بیانات کا از خود نوٹس لے. ڈاکٹر آصف کرمانی اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پہلے کونسی خوشخبری کی بات کر رہے ہیں ؟ عمران خان جے آئی ٹی کے ترجمان مت بنیں ہم نے جے آئی ٹی کے بارے اپنے تحفظات سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے رکھ دئیے تھے اب سپریم کورٹ عمران خان اینڈ کمپنی کے بیانات کا از خود نوٹس لے۔