پاکستان کی بھارت کے خلاف چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں فتح پر مقبوضہ کشمیر میں نعرے بازی اور آتش بازی کے ساتھ بھرپور جشن منایاگیا۔کشمیری نوجوان پاکستان کی جیت کے ساتھ پاکستان کا پرچم تھامے سڑکوں پرنکل آئے.جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔ سری نگر کی آسمان پر آتش بازی کا حسین منظر تھا۔کشمیری شائقین کا کہنا تھا کہ اس لمحے کا ہمیں انتظار تھا اور آج خواب پورا ہوا ہے ، ٹرافی کی جیت کے ساتھ ساتھ میں اپنے سیاسی جذبات کا بھی جشن منا رہا ہوں۔اس موقع پر بھارتی سینئر آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہمارے لیے ہمیشہ ایک منفرد چیلنج ہوتا ہے اس لیے ہمیں الرٹ رہنا پڑتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری نگر میں بڑی تعداد میں نواجون ٹی وی کی دکانوں کے سامنے جمع ہوگئے تھے جہاں اوول کے میدان میں پاکستان کی جیت کا انتظار کررہے تھے۔پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے 'جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور سری نگر کی آسمان پر آتش بازی کا حسین منظر تھا.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38