اسلام آباد : موسلادھار بارش کے دوران سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت کی چھت ٹپکنے لگی

19 جون 2017 (13:54)

 اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے دوران سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی،میڈیا ڈائس اور وکلا کے لیے مختص ڈیسک متاثر ہونے لگے تو متاثرہ جگہ سے ساﺅنڈ سسٹم اور کرسیاں ہٹا دی گئیں اس دوران وکلا دلائل دیتے ہوئے رک گئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا ان پر بھی بارش کا پانی گر رہا ہے، تو وکیل نے جواب دیا کہ ان پر پانی نہیں گرا لیکن ڈسٹرب ضرور ہوئے ہیں۔