لاہور : سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک،2 فرار

19 جون 2017 (12:49)
لاہور : سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک،2 فرار

 سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سگیاں پل کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد لاہور میں داخل ہو رہے ہیں۔ جنہوں نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔سی ٹی ڈی ٹیم نے سگیاں پل کے قریب رات گئے موٹرسائیکل سوار چار دہشت گردوں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ2 فرار ہو گئے۔مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، پریما کارڈز، ڈیٹونیٹرز، کلاشنکوف، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے مفرور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔