کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں سرچ آپریشن ، 20مشتبہ افراد گرفتار: آئی ایس پی آر

19 جون 2017 (12:39)

ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب اور سی ٹی ڈی نے کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔