سیفٹی کورسزکی اہمیت حادثات و قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اور بڑ ھ گئی ہے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سکل ڈیویلپمنٹ کونسل اسلام آبادایم اکرم فرید نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے NTBمیں منعقد ہ( occupational Health & Safety Environment) ٹریننگ سے طلباءوطالبات میں حفظ ماتقدم و دیگر معلومات بہم فراہم ہوئی ہیں جن سے خاطر خواہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور وہ اپنی جائے روزگار پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔تقریب میں سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری طارق صادق، آل پاکستان پائپ ایسوسی ایشن کے صدراور ایس ڈی سی کے ممبر بورڈچوہدری وحید الدین، مشہور تاجررہنما اور آئل اینڈ گیس انڈسٹری کے ماہرزاہد مقبول نے بھی خطاب کیا اور شرکاءکی کورس میں دلچسپی کی داد دی۔سکل ڈیویلپمنٹ کونسل اسلام آباد اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جس میں بغیر کسی فیس اور اضافی چارجز سے معذور افراد اور روان سال سیفٹی کی ٹریننگ کا بندوبست کیا جس کے بعد ان طلباءوطالبات کو on job trainingبھی دلوائی جائے گی۔ادارہ اب تک 3 ہزارمردوخواتین و معذور افراد کو کوالٹی ٹریننگ مہیا کر چکا ہے۔علاوہ ازیں women empowermentکا سیل بھی خواتین کی استعداد کار کو جلابخشنے میں مصروف عمل ہے۔تین روزہ سیفٹی ٹریننگ سے اسلام آباد کے مشہور صنعت کاروں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ان طلباءطالبات کی تعلیمی کوائف ان کو بھیجیں تاکہ ان کی ملازمت کا بندوبست کیا جائے۔ایم اکرم فرید نے کہا کہ آئے روز حادثات اس امر کے متقاضی ہیں کے انڈسٹریل ےونٹساور کارخانوں میں ماہر اور قابل سیفٹی آفیسر رکھے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ حفظ ما تقدماز حد ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی سی ابتک 30000 سے زائد افراد کی فنی تربیت کر چکا ہے جو اندرون و بیرون ملک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ چوہدری وحید الدین نے کہا کہ ان کو طلباءکے تعلیمی کوائف ارسال کریں تاکہ ان کی ملازمت و ٹریننگ کا بندوبست ہوسکے۔رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کے رحجان کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سابق صدر آئی سی سی آئی طارق صادق نے کہا کہ نیشنل ٹریننگ بیورو میں جدید ترین مشینری تک طلباءرسائی ایک تاریخی قدم ہے جس کے لئے چیئرمین ایس ڈی سی کی طلباءکے لئے کاوشیں داد کی مستحق ہیں جو جدید دور سے ہم آہنگ ماحول میں تربیت حاصل کررہے ہیں ۔زاہدمقبول نے کہا کہ CPECکی آمد سے ملازمتوں کا انبار لگ جائے گالیکن بہترین ہنرمند افراد ہی اس مسابقت کے ماحول میں سرخرو ہون گے۔تقریب کے اختتام میں طلباءنے چیئرمین کو اپنے تاثرات دئیے اور صنعت کار مہمانوں سے مفید مشورے لئے اورنیشنل ٹریننگ بیورو کی مشینری و آلات کا تفصیلی دورہ کیا۔ٹی ٹی سی کے پرنسپل ارشد حسن خان نے تفصیلی بریفنگ دی جن پر شرکاءنے ان کا شکریہ ادا کیا۔