قرآن و اہلبیت کا دامن چھوڑنے کے سبب امت مسلمہ بھٹکتی پھر رہی ہے ،سخاوت کاظمی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے اےڈےشنل سےکرٹری جنرل کرنل (ر)سےد سخاوت حسےن کاظمی نے کہاہے کہ قرآن و اہلبیتؑ کا دامن چھوڑنے کے سبب امت مسلمہ بھٹکتی پھر رہی ہے قرآن اتحاد و اخوت کا درس دیتا ہے جبکہ مسلمان ممالک انتشارکے بھنور میں گرفتار ہیںاور باہم دست و گریباں ہیں جو بہت بڑا المیہ ہے ،قرآن و اہلبیت رسول کریم کا گرانقدر ورثہ ہے جن سے متمسک ر ہنا دنیا و آخرت میں سرخروئی کی ضمانت ہے،شہادت امیرالمومنین حضرت علیؑ پر تمام مسالک مکاتب کاباہمی اتحاد ، حکومتی انتظامات اور میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے وحدت و اخوت ہی مسلمانان عالم کا سب سے بڑا اسلحہ ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکوالمرتضی میں محفل قران وعترت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔