انصر عزےز کی زیر صدارت اجلاس، کئےرز 1122کی کار کردگی کا جائزہ لےا گےا

19 جون 2017

اسلام آباد (اے پی پی) قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیئرز 1122 کا کردار انتہائی کلیدی ہے۔ ہر لمحہ حاضر مےٹروپولےٹن کا رپورےشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی سروس Cares-1122 دارالحکومت میں کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کےلیے مستعد و تواناءسرگرمِ عمل ہے۔ یہ سروس شہری اور دیہاتی علاقوں میں یکساں دستیاب ہے اور ان کی موجودگی کوبھیڑ والی جگہوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات سی ڈی اے ہےڈ کوارٹرز مےں منعقدہ اےک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت مئےر اسلام آبا د و چےئرمےن سی ڈی اے شےخ انصر عزےز نے کی جبکہ مےٹروپولےٹن کارپورےشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے دےگر سےنئر افسرا ن بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ اجلاس مےں کئےرز 1122کی کار کردگی کا جائزہ لےا گےا۔ دورانِ اجلاس بتایا گیا کہ مےٹروپولےٹن کا رپورےشن اسلام آباد کی سروس Cares-1122کو ماہِ مئی2017 ءکے دوران مختلف قسم کی499 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر سی ڈی اے کیئرز کے عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا دکی فراہمی کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔