وزیراعظم محمد نوازشریف ملک میں قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، راجہ سفیر

19 جون 2017
وزیراعظم محمد نوازشریف ملک میں قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، راجہ سفیر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبرونگ اسلام آباد کے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک میں قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی میں اپنے دونوں صاحبزادوں کے بعد اب بغیرپروٹوکول خود پیش ہو کر ملک میں قانون کی پاسداری کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔اتوار کو اپنے اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور ان کے خاندان پر ایک روپے کی بدنیتی اور کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوسکا موجودہ حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، تحریک انصاف چار سالوں سے جمہوریت کے خلا ف سازش کررہی ہے جن کا ایجنڈا اس ملک کی ترقی کوروکنا ہے۔