آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی کامیابی حا صل کر ے گی ،میاں محمد اسلم

19 جون 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے 4سال ناکامیوں سے عبارت ہیںعوام کو ریلیف دینے ، مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی، بد عنوانی، کرپشن کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے کرپشن ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے کوئی ادارہ کو ئی محکمہ اس سے پاک نہیں ہے، رشوت کے کلچر نے اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی کامیابی حا صل کر ے گی ،انہوں نے کہاکہ 2018 ءکے انتخابات میں دینی قیادت ، علما و مشائخ اور نوجوانوںکو دیانتدار قیادت سامنے لانے کے لیے انقلابی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہمک میںایک بڑی افطار پارٹی کے شر کا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چو ہدری ، ارشد مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا دیانت دار قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل ومشکلات سے نکا ل سکتی ہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کی قیادت پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیںجو کرپشن ، لوٹ مار میں ملوث نہیں۔