عید الفطر کے موقع پر عید کارڈز ارسال کرنے کی پرانی روائت دم توڑ گئی

19 جون 2017

اسلام آباد(اے پی پی ) عید الفطر کے موقع پر فرزندان اسلام کی طرف سے اپنے پیاروں ، رشتہ داروں ، عزیزو اقارب ، دوست و احباب اور مختلف مکاتب فکر کے اہم افراد کو عید کارڈز ارسال کرنے کی صدیوں پرانی روائت دم توڑ گئی جبکہ اب عید کارڈز کی جگہ موبائل فونز کی ایس ایم ایس میسیجنگ و ایم ایم ایس سروس نے لے لی ہے نیز موبائل فون کمپنیوں نے اپنے صارفین کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کےلئے بے شمار پیکج متعارف کروائے ہیں جو انتہائی سستے اور برق رفتار ہونے کے باعث عید کارڈزکی نسبت فوری طور پر متعلقہ افراد تک پہنچ جاتے ہیں۔