مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک میں مجموعی طور پر 7570ملین روپے زکوة فنڈز کی مد میں تقسیم کئے گئے

19 جون 2017

اسلام آباد (اے پی پی) مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک میں مجموعی طور پر 7570ملین روپے زکوة فنڈز کی مد میں تقسیم کئے گئے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو مالی سال 2016-17ءکے دوران بالترتیب 4038.66،169940 ، 973.05 اور 359.79ملین روپے کے فنڈز دیئے گئے ، اسی طرح زکوة فنڈز سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کو 184.23، گلگت بلتستان کو 98.41اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کو 245.32ملین روپے فراہم کئے گئے ۔ یہ رقوم انتظامیہ کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کی گئیں ۔ 18ویں ترمیم کے بعد زکوة کا نظام صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے ۔