پاکستان سے روایتی تین پہیوں والے رکشہ کی جاپان برآمد شروع

19 جون 2017

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے روایتی تین پہیوں والے رکشہ کی جاپان برآمد شروع کردی ہے۔مقامی پاکستانی کمپنی سازگار انجنئیرنگ جو فورسٹرک سی این جی آٹو رکشہ اورآٹو موٹیو کیپیداوار دے رہی ہے، نے یہ رکشے جاپانی مارکیٹ میں برآمد کرنا شروع کردئیے ہیں۔اگرچہ جاپان خود آٹو انڈسٹری کے بام عروج پرہے تاہم پاکستان کے روایتی رکشے نے جاپانی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے، جاپانی شہری تفریح اورلطف کے علاوہ ضرور کیلئے بھی پاکستانی روایتی رکشے استعمال کررہے ہیں۔سازگار انجنئیرنگ کے سیلز ہیڈ محمد اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کے روایتی طور پر سجے ٹرک اوررکشوں کی عالمی مارکیٹ میں دھوم ہے، پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی طرح جاپان میں روایتے طور پر سجائے گئے رکشوں کو مقبولیت مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جاپان کی تاریخ میں پہلی بار تین پہیوں والی کسی گاڑی کو ہائی ویز پر آنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ اس کا قابل گرفت کنٹرول اور سیفٹی کا معیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی رکشے گنجان آباد علاقوں کی تنگ گلیوں میں سفر کرسکتے ہیں اسلئے یہ رکشے مختصر سفر کیلئے زیادہ موزوں سمجھے جاتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کہ پاکستان کے روایتی رکشوں کی برآمد میں اضافے کیلئے مزید اقدامات اورجامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...