لڑائی جھگڑوں مےں گولےاں ، استرے ، آہنی پائپ ، چھرےاں چل گئےں

19 جون 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی مےں لڑائی جھگڑوں مےں گولےاں ، استرے ، آہنی پائپ ، چھرےاں چل گئےں زخمی ہسپتالوں مےں متاثرےن تھانوں مےں پہنچ گئے تھانہ وارث خان کو ذےشان نے بتاےا کہ مری روڈ پر دو نامعلوم افراد نے مدعی کو فائرنگ کرکے زخمی کردےا تھانہ پیر ودھائی کومحمد عاشق نےبتایا کہ میں اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ چار نامعلوم مسلح افراد آئے اور مجھ پر قتل کی نیت سے فائرنگ کردی جس سے میں زخمی ہوگیا تھانہ وارث خان کو نور احمد نے بتاےا کہ مجھے مکھا سنگھ اسٹےٹ مےں متعدد افراد نے لوہے کے راڈ اور پائپ مار کر مضروب کردےا تھانہ پےر ودھائی کو مظہر حسین نے بتایا کہ میں دکان میں موجود تھا مجاہد نے تلخ کلامی کی اور استرے کے وار سے مدعی کو زخمی کردےاتھانہ صادق آباد کومحمد شاہ زیب نے بتایا کہ خیام اور دو نامعلوم افرادکو مےں نے گھر کے باہر بیٹھ کر چرس پینے سے منع کےا تو انہوں نے مدعی پر چھری سے وار کرکے زخمی کردےا تھانہ نیو ٹاﺅن کو عبداللہ خان نے بتایا کہ میرے پڑوسی لیاقت نے میرے بیٹے محمد جبار جیلانی کو بےہوش کر کے اغواءکر لیا اور اپنے ساتھےوں سے مل کر اسے نامعلوم جگہ لے گیاجہاں اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تھانہ چونترہ کوشیرافضل نے بتایا کہ میرے بیٹے انجم شہزاد کا نعیم وغیرہ سے جھگڑ ہوا تھا جومیرے گھر میں گھس آئے اورفائرنگ کرد ی جس سے مدعی اور میرا بھانجا بلال زخمی ہوگئے تھانہ وارث خان کو فہیم محفوظ نے بتایا کہ میں نے اپنا پلاٹ فروخت کیا ارشد نے مجھے پلاٹ واپس لےنے ےا سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دی ۔