اسلام پورہ خیابان اقبال گلی نمبر 2 میں 10روز سے پانی کی سپلائی بند

19 جون 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) یوسی 9محلہ اسلام پورہ خیابان اقبال مین پیرودھائی روڈ کی گلی نمبر 2 میں پائپ لائن پرانی اور بوسیدہ ہوجانے کی وجہ سے گزشتہ دس روز سے پانی کی سپلائی بند ہے جس سے پچاس گھروں کے مکینوں کو موسم گرما اور رمضان میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سماجی کارکن حاجی روشن دین اعوان، عبدالکریم چشتی، ملک یاسین اور اکمل خان نے واسا کے چیئرمین ضیاءاﷲ شاہ اور ایم ڈی راجہ شوکت محمود سے پانی کی نئی پائپ لائن بچھاکر پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔