جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام 27رمضان کو پانچ نزول قرآن کانفرنسز ہونگی

19 جون 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماءاسلام (ف) حلقہ پوٹھوار ٹاو¿ن کے زیراہتمام 27رمضان المبارک کو چکری روڈ کی پانچ مساجد میں نزول قرآن کانفرنسز منعقد ہوں گی جن میں وفاق المدارس کے مرکزی ناظم مولانا قاضی عبدالرشید، جے یو آئی کے ضلعی سرپرست مولانا عبدالغفار توحیدی، مولانا شبیر عثمانی، مولانا گل عظیم شاہ، مولانا گل نبی شاہ اور دیگر علماءخطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں جامعمسجد سید نا محمد رسول اﷲ لیاقت کالونی میں مولانا عبدالغفار توحیدی کی زیرسرپرستی نزول کانفرنس سے پہلے افطار ڈنر ہوگا۔ جامع مسجد عثمان ڈھوک نور خان میں مولانا مقصود عثمانی کی زیرسرپرستی، جامع مسجد عثمان غنی لیاقت کالونی میں قاری محمد عثمان کی زیرسرپرستی، جامع مسجد دارالعلوم پیر مہر علی شاہ ٹاو¿ن میں قاری ضیاءشاہ کی زیرسرپرستی اور دارالعلوم عثمانیہ نسیمیہ موہڑہ چھپر سٹاپ میں قاری مزمل حسین شاہ کی زیرسرپرستی نزول قرآن کانفرنسز منعقد ہوں گی۔