دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

19 جون 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی زون پولےس سکواڈ نے کارروائی کرکے تھانہ آبپارہ کے علاقے مےں دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتارکرلےا ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ کی ہدائت پر پولےس نے تھانہ آبپارہ کے دو مقدمات میں ملوث ملزمان علی زیب ولد ارشد سکنہ بریامام اور محمد آصف ولد رفیق سکنہ بری امام کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے ایک 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ایک عدد موٹرسائیکل سی ڈی 70، ایک لیپ ٹاپ ایل جی اور ایک بلیک بیری موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔