راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس میں پانی کی شدید قلت

19 جون 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سینئر رکن اور سابق صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 10 ضیاءکوثر ملک نے راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس (این اے 54 ) میں موسم گرما اور رمضان المبارک میں پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خان پور ڈیم سے پانی کی سپلائی میں کمی اور ٹینکر مافیا اور کینٹ کے والو مین کے ملی بھگت کی وجہ سے دونوں کنٹونمنٹس کے عوام پانی کی قلت کے باعث سخت مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں جن کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔