نیشنل ایکشن پلان کے تحت 11ملزمان گرفتار

19 جون 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 11ملزمان کوگرفتار کرلےا کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صدر واہ پولیس نے مون بوائز ہاسٹل کے مالک اویس، عباسی ہوٹل کے مالک الیاس، چناب ہاسٹل کے مالک خلیل، پاکستان ہاسٹل کے مالک عمران، الکریم ہاسٹل کے مالک آصف، عمر ہاسٹل کے مالک ظفر اور دلپذیر ،نثارجبکہ سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صدر واہ پولیس نے اسفان جیولرز اور مدینہ موٹرز کے مالکان اور وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر عدیل نیلام گھر کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔