نوائے وقت کے بیورو چیف اصغر شاد ہسپتال سے ڈسچارج ‘ گھر منتقل ہو گئے

19 جون 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سینئر صحافی اور روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی کے بیورو چیف اصغر شاد کو اتوار کو سہ پہر قائداعظم ہسپتالکے ایمرجنسی وارڈ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ وہ اپنی اقامت گاہ پر منتقل ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انکے لیور انفیکشن میں کافی بہتری آ گئی ہے۔ قبل ازیں پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا نے ہسپتال میں انکی عیادت کی اور انکی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔