صدر بنک روڈ چوک میں نصب گھڑیال گزشتہ کئی ماہ سے خراب پڑا ہے!!!

19 جون 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) صدر میں مصروف اور بارونق بنک روڈ اور فوڈ سٹریٹ کے سنگم پر واقع چوک میں پلر پر نصب گھڑیال گزشتہ کئیماہ سے خراب پڑا ہے جس کے چاروں اطراف میں سوئیاں مختلف اوقات پر رکی ہوئی گزرتے دیکھنے والے شہریوں کیلئے ”دلچسپی“ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ یہ گھڑیال کینٹ انتظامیہ کی طرف سے بنک روڈ اور فوڈ سٹریٹ کی تزئین و آرائش کے موقع پر نصب کیا گیا تھا جس پر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگایا گیا ہے۔