زرداری کے دیرینہ ساتھی اجتماعی سےاسی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں،شکیل اعوان

19 جون 2017

راولپنڈی( وقائع نگارخصوصی ) وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے چیف کوارڈینیٹر سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ آصف علی زرداری کے دیرینہ ساتھی اپنی سیاسی زندگیا ں بچانے کی کوشش میں پیپلز پارٹی کے ٹا ئی ٹینک سے چھلانگیں لگا لگا کر ساتھ کھڑے پی ٹی آئی کے ٹا ئی ٹینک میں سوار ہوکر اجتماعی سےاسی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں آصف زردای کے ساتھ ملکر مُلک و قوم کا مال لُوٹنے والوں کو آئیندہ اپنی سیاسی زندگی میں لوٹے ہوئے مال کی حفاظت کےلئے عمران خان سے زیادہ مضبوط کو ئی ”سیکورٹی گارڈ “ سیاسی منظر نامے میں نظر نہیں آرہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 37کشمیر کالونی میں وائس چئیر مین سفیر کھوکھر کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم 2018ءکے عام انتخابات کی منتظر ہے اور بہت خوش ہے کہ اُنہیں اب مُلک بھر میں چھپے ہوئے سیاسی لُٹیروں کو ڈھونڈنا نہیں پڑے گا بلکہ عمران خان کے ٹائی ٹینک کی ایک ہی چھت تلے جمع ہونے والوں کو تلاش کرنے میں بہت آسانی محسوس کریں گے انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام پر پارٹی بنانے والوں کے لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور اُنکے خاندان کے دیگر افراد نے قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کےلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر تارےخ رقم کر دی ۔ قوم عدالت سے ضمانت نہ کرواکرفخر محسوس کرنے والے عمران خان کی 2018ءمیں ہر حلقہ سے ضمانت ضبط کروانے کا عہد کرچُکی ہے۔