امیمہ قاضی نے وفاق المدارس کے درجہ ثانیہ کے امتحان میں راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی

19 جون 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) دارالعلوم فاروقیہ کے مہتمم مولانا قاضی عبدالرشید کی صاحبزادی اور جامع بنات عائشہ چاکرہ کی طالبہامیمہ قاضی نے وفاق المدارس العربیہ کے درجہ ثانیہ کے امتحان میں 96فیصد نمبر لے کر راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے وہ میٹرک میں بھی نمایاں پوزیشن لے چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاو¿ں کا نتیجہ قراردیا ہے۔