,کراچی: پولیس کی کارروائیاں‘ سہیل ڈاڈا کے بھائی سمیت 6ملزمان گرفتار

19 جون 2017

کراچی(صباح نیوز)لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے عزیر بلوچ کے کارندے سہیل ڈاڈا کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔گارڈن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ادھر لیاری کے علاقے بغدادی موسی لین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے عزیر بلوچ کے کارندے سہیل ڈاڈا کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم عرفان درانی کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزم کا بھائی سہیل ڈاڈا مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ دریں اثنا مبینہ ٹاﺅن میں پولیس نے شاپنگ سینٹر کے باہر لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔