اسلام پورہ میں چھاپہ، کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے بک میکرز گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں پاکستان اور بھارت میچ پر جوا کرانے والے بک میکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں سے8موبائل، ٹی وی و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او اسلام پورہ ناصر حمید نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا ملزموں میں گوہر، وقار، شہباز، منہاس، نعمان وغیرہ شامل ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔