پولیس گاڑیوں سے ٹکر‘ امریکی سفارتی اہلکارکو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا

19 جون 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آبپارہ کے علاقے میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی پولیس کی دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ پولیس کی گاڑیوں کا شدید نقصان ہوا اس حادثے کے ذمہ دار امریکہ سفارت خانے کے اہلکار مائیکل رچرڈ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بعدازاں امریکہ سفارت خانے کا عملہ تھانے پہنچ گیا۔ جس نے یقین دلایا کہ سفارتخانہ پولیس کی گاڑیوں کا مکمل نقصان ادا کرے گا۔ جس کے ساتھ ہی امریکی سفارتخانے کے عملے کی شخصی ضمانت ملنے پر پولیس نے مائیکل رچرڈ کو چھوڑ دیا۔