ٹیکس اہداف ہر صورت حاصل کریں‘ ایف بی آر کو اسحاق ڈار کی ہدایت

19 جون 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ایف بی آر کے حکام کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی وہ مالی سال 2017-18 ءکے لئے ٹیکس کے اہداف ہر صورت میں حاصل کرے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی دور اندیشانہ پالیسیوں اور ایفبی آر کی کوششوں سے ٹیکسوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو بتایا کہ ٹیکسوں کی وصولی کے اہداف کے حصول میں وہ ایف بی آر کی بھرپور حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں عام لوگوں کو ریلیف دینے اور ان کی خوشحالی کے لئے جو اعلانات کئے گئے ان پر بھرپور طور پر عمل کیا جائے گا۔