چشمہ رائٹ بنک کینال کا تعمیراتی کام رواں سال ہی شروع ہوگا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ذرائع کےمطابق چشمہ رائٹ بنک کینال کا تعمیراتی کام رواں سال شروع ہوگا۔ منصوبہ ایک سو بیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کیلئے 65 فیصد رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔اس نہر کی تکمیل کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کے اضلاع میں دو لاکھ 86 ہزار ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت لایا جاسکے گا۔